صدر آصف زرداری سے اردنی سفیر کی ملاقات، غزہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت

Jun 05, 2024 | 21:25:PM
صدر آصف زرداری سے اردنی سفیر کی ملاقات، غزہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت
کیپشن: صدر آصف زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں اردن کے سفیر ڈاکٹر معین خراست نے ملاقات کی،اردن کے سفیر نے صدر مملکت کو 11 جون کو اردن میں غزہ میں انسانی امداد پر ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی،صدر مملکت نے  سفیر کو اردن میں ہونے والی کانفرنس میں پاکستان کی جانب سے شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ 

صدر آصف علی زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان  اور اردن کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات ہیں،پاک اردن تعلقات کو مزیدمستحکم بنانے کی ضرورت ہے ، اس موقع پر اردن کے سفیر نے کہاکہ اردن نے فلسطین میں انسانی امداد کی فراہمی کیلئے اخوت فاونڈیشن کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں،صدر مملکت نے فلسطین میں امداد پہنچانے میں اردن کی کاوشوں کو سراہا،سفیر نے صدر آصف علی زرداری کو شاہِ اردن کی جانب سے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔

یہ بھی پڑھیں: 6 جون تک گرج چمک کیساتھ طوفانی بارشیں