(زین مدنی) الحمراء تھیٹر فیسٹیول میں ڈرامہ "تیری جان کی قسم "نے شائقین کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا۔
ڈرامہ کی رائٹر اور ڈائریکٹر عاصمہ بٹ نے 25سال اور روبی انعم نے 14 سال کے لمبے عرصے بعد ڈرامہ میں اداکاری بھی کی، ڈرامہ میں اسلم مغل،شیبا بٹ،عمران رشدی،امجد رانا،شکیل چن،گڈو کمال
نے بھی کمال کی پرفارمنس دے کر شائقین سے خوب داد وصول کی ۔
ڈرامہ کی کہانی کرائے دار کو پیش آ نے والے مسائل، میاں بیوی کے آپسی تعلقات پر مبنی تھی،ہمسائے کے کیا حقوق ہیں ،ڈرامہ میں یہ بھی دیکھایا گیا کہ زندگی کے معاملات میں معافی اور لچک سے آپ اپنے کسی بھی رشتے کو بچا سکتے ہیں۔
ڈرامہ کی مہمان خصوصی فلم اسٹار ممتاز تھیں،دیگر مہمانوں میں سینئر اداکار راشد محمود ،امروزیہ،ذیشان راحیل،وحید جٹ،دعا خان ،ذاہد اقبال،شیرباز ملک،خالد بشیر بٹ،آفتاب انور،ام ایمن،فیصل حیات اور عظیم نور
شامل تھے۔
شائقین نے تیری جان کی قسم کے فنکاروں کی اداکاری کو سراہا اور ڈرامہ کو فیسٹیول کا شاندار ڈرامہ قرار دیا،ہال میں ڈرامہ دیکھنے والوں کی کثیر تعداد موجود تھی،فلم اسٹار ممتاز نے ڈرامہ دیکھنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میں نے عاصمہ بٹ کا لکھا اور ڈائریکٹ کیا ہوا ڈرامہ دیکھا اور خاص کر روبی انعم اور عاصمہ بٹ کی شاندار اداکاری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،ڈرامہ کی تمام کاسٹ نے مجھے ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردیا۔
سینئر اداکار راشد محمود نے کہا کہ عاصمہ بٹ نے ہمیشہ اچھا اور معیاری ڈرامہ بنایا ہے،مجھے اس پر فخر ہے۔
ڈولفن کمیونیکشن کی سی ای او ،ڈرامہ رائٹر اور ڈائریکٹر عاصمہ بٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارے ڈولفن کمیونیکشن نے ہمیشہ اچھا اسکرپٹیڈ ڈرامہ پیش کیا ہے،الحمراء تھیٹر فیسٹیول میں اپنا ڈرامہ پیش کیا ہے۔میں الحمراء، لاہور آرٹس کونسل کی مشکور ہوں اس نے تھیٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’’کتوں جیسا سلوک کیا گیا ‘‘عرفی جاوید نے تلخ یادیں چھیڑ دیں