آسٹریلوی خاتون کرکٹر نے چھکا لگاکر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا

Mar 05, 2024 | 13:20:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی آل راؤنڈ خاتون کرکٹر ایلیسی پیری نے ویمنز پریمئیر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں بیٹنگ کے دوران چھکا لگاتے ہوئے اسپانسر گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجر بنگلور اور یو پی وارئیرز کے درمیان میچ میں اہم میچ کھیلا گیا جس میں ہوم ٹیم نے 23 رنز سے کامیابی سمیٹی۔

اس میچ میں آسٹریلوی آل راؤنڈ ایلیسی پیری نے 37 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 58 رنز کی اننگز کھیلی، انہوں نے اپنی اننگز کے دوران اسپنر راجیشوری گائکواڈ کو لگاتار دو چھکے لگائے جس میں ایک نے اسپانسر گاڑی کو شیشہ توڑ دیا۔

مزید پڑھیں:  ’آپ کیویز سے بلیک کیپ تو لے سکتے ہیں لیکن ان کا مہذب رویہ نہیں‘

اس شاٹ پر کھلاڑیوں اور اسٹیڈیم میں موجود شائقین نے حیرانی کا اظہار کیا۔ جبکہ ’’کمنٹیٹرز نے پیری کو داد دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ میرے خیال میں انہیں یہ گاڑی ملنی چاہیے‘‘۔