ایشوریارائے اورابھیشیک بچن کی تقریب میں"سرپرائزانٹری" 

Mar 05, 2025 | 14:23:PM
ایشوریارائے اورابھیشیک بچن کی تقریب میں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف جوڑی اداکار ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے نے طلاق کی افواہوں کے درمیان ایک ساتھ نجی تقریب میں شرکت کر کے سب کو حیران کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھارت کی اس مقبول فنکار جوڑی کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

وائرل ویڈیو میں یہ جوڑی صرف ایک ساتھ ہی نہیں بلکہ ایک دوسرے کی میچنگ کرتے ہوئے سفید لباس میں ملبوس بھی دکھائی دی۔

 بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممبئی میں معروف ہدایت کارآشوتوش گواریکر کے بیٹے کونارک کی شادی کی تقریبات منعقد ہوئی اور مذکورہ وائرل ویڈیو اسی تقریب کی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اس جوڑی کوایک ساتھ دیکھ کرمداحوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے،ایک صارف نے لکھا کہ 2 خوبصورت اور عاجز لوگوں کو ایک ساتھ دیکھ کر خوشی ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:بالی ووڈکی معروف جوڑی کے راستے جدا،بھارتی میڈیا نے تصدیق کردی

واضح رہے کہ ایشوریا رائے نے 2008ء میں ریلیز ہونے والی ہدایت کار آشوتوش گواریکر کی میگا ہٹ فلم "جودھا اکبر" میں مرکزی کردار نبھایا تھا،آشوتوش گواریکر کے بیٹے کی شادی کی اس تقریب میں بالی ووڈ کے کئی معروف ستاروں نے شرکت کی۔