ایک ہی عمرے پرتین غلافِ کعبہ تحفے میں ملے: یشما گل

Mar 05, 2025 | 14:36:PM
ایک ہی عمرے پرتین غلافِ کعبہ تحفے میں ملے: یشما گل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف ماڈل واداکارہ یشما گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے پاس غلافِ کعبہ کے 3 ٹکڑے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں ریاستی ٹی وی کی رمضان المبارک سے متعلق خصوصی نشریات میں شرکت کی،شوکے دوران انہوں نے حج کی سعادت حاصل کرنے سے متعلق خواہش کا اظہار کیا۔

 معروف اداکارہ نے بتایا کہ میری خواہش تھی کہ میرے پاس غلافِ کعبہ ہو اور مجھے 1 ہی عمرے کے دوران 3 غِلافِ کعبہ کے تحائف مل گئے۔

اداکارہ نے اس دوران بھارتی اداکارہ ثناء خان سے ملاقات کا بھی ذکر کیااور اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا چھوڑنے والی بھارتی اداکارہ ثناء خان کو اپنی رول ماڈل قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایشوریارائے اورابھیشیک بچن کی تقریب میں"سرپرائزانٹری"

یاد رہے کہ یشما گل نے 2022ء کے رمضان المبارک میں عمرے کی سعادت حاصل کی تھی جہاں ان کی ثناء خان سے ملاقات ہوئی تھی۔