بہت زیادہ تیاری کے بغیراداکاری کرنے کو ترجیح دیتا ہوں:حمزہ علی عباسی

پیارے افضل اور نوری نت کو برے کاموں کی سزا ملی، اسی لیے یہ دونوں کردار کیے تھے

Mar 05, 2025 | 15:49:PM
بہت زیادہ تیاری کے بغیراداکاری کرنے کو ترجیح دیتا ہوں:حمزہ علی عباسی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ ان کے معروف کردار"پیارے افضل" اور "نوری نت"کو اپنے برے کاموں کی سزا ملی اور اسی وجہ سے ہی میں نے یہ دونوں کردار ادا کیے تھے۔

حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں اپنے کیریئر سمیت روحانی تعلیم پر بھی کھل کر بات کی۔

جب ان سے ولن کے کرداروں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ عمومی طور پر وہ ایسے ولن کے کردار ادا کرتے ہیں جن میں اختتام پر کرداروں کو سزا ملتی ہو۔

کرداروں اور اداکاری پر بات کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ کرداروں میں ڈوب نہیں جاتے، وہ ان اداکاروں میں شامل نہیں جو شوٹنگ ختم ہونے کے بعد بھی کرداروں میں ڈوبے رہیں۔

حمزہ علی عباسی نے اعتراف کیا کہ وہ کرداروں کی زیادہ گہرائی میں نہیں جاتے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ اگر وہ گہرائی میں چلے گئے تو ان سے اداکاری نہیں ہو پائے گی۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وہ بہت زیادہ تیاری کیے بغیر اداکاری کرنے کو ترجیح دیتے ہیں اور یہی ان کی کامیابی ہے۔

انہوں نے بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ چار ماہ قبل اگر کردار ادا کرنے کی تیاری شروع کرتے ہیں تو اسی وجہ سے ان کی اداکاری بھی شاندار ہے اور وہ نوازالدین صدیقی جیسے اداکار نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پانچ چھ سال سے نمازپنجگانہ کی پابندی کرتا ہوں: زاہد احمد

حمزہ علی عباسی نے کہاکہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ اشتہارات میں بھی وہ دوسروں کی ہدایات کے بغیر اپنے نیچرل انداز میں کام کریں کیونکہ جب وہ مکمل تیار کرتے ہیں تو ان سے اچھا کام نہیں ہوپاتا۔

حمزہ علی عباسی نے اعتراف کیا کہ "پیارے افضل" میں کام کرنے کے بعد ہی وہ شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچے۔