(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کردی۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخواکےبیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے ۔دن کے اوقات میں جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
پنجاب کےبیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔ مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم سرد جبکہ صبح /رات کے اوقات میں شدیدسرد رہنےکا امکان ہے۔ دن کے اوقات میں وسطی/جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر نے روپے کو رگڑالگا دیا، پھر مہنگا ہو گیا
ادھرسندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کاامکان ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد رہنے امکان ہے۔ اس دوران تیز ہوائیں چلنے کاامکان ہے۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم سرد اور خشک جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں شدید سرد رہنے کا امکان ہے۔
آج کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی13، استور ،کالام منفی06، اسکردو منفی04،مالم جبہ، کوئٹہ منفی 03،گوپس، قلات اور پاڑاچنار میں منفی 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔
یہ بھی پڑھیں:کیویز اوپنر رچن روندا نے شاندار ریکارڈ اپنے نام کرلیا