ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد،رشتہ داروں سے ملاقات

Mar 05, 2025 | 21:01:PM
ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد،رشتہ داروں سے ملاقات
کیپشن: ملالہ یوسفزئی کی آبائی ضلع شانگلہ آمد
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز ) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی آبائی ضلع شانگلہ پہنچ گئی،  ملالہ یوسفزئی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اپنے گاؤں برکانہ شاہ پور پہنچیں۔

  ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء الدین یوسفزئی اور والدہ بھی ساتھ تھیں،ملالہ یوسفزئی شانگلہ میں اپنے آبائی گھر گئیں،رشتہ داروں سے ملاقات کی،ڈی آئی جی ملاکنڈ شیر اکبر خان کے مطابق ملالہ نے یتیم بچیوں کیلئے تعمیر شدہ ملالہ یوسفزئی سکول کا دورہ بھی کیا، ملالہ یوسفزئی شانگلہ سے اسلام آباد کیلئے واپس روانہ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ نیو یارک: ٹائم سکوائر پر نمازِ تراویح کی ادائیگی، ویڈیو وائرل