آئی ایم ایف وفد کا توانائی کےشعبے میں کئی گئی اصلاحات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار

Mar 05, 2025 | 22:09:PM

(وقاص عظیم) آئی ایم ایف وفد کی پاور ڈویژن اور پیٹرولیم ڈویژن کے حکام سے ملاقاتیں،وفد نے توانائی شعبے کی اصلاحات میں پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق مشیروزیراعظم محمدعلی اور سیکریٹری پاورڈویژن کی آئی ایم ایف وفد کےساتھ ملاقات ہوئی ، جس میں آئی ایم ایف وفد نے توانائی شعبے کی اصلاحات میں پیش رفت پر  اطمینان کا اظہار کیا،آئی ایم ایف وفدنے توانائی شعبے میں شروع کی گئیں اصلاحات جاری رکھنے پر زور دیا۔آئی ایم ایف وفد سےسیکرٹری پیٹرولیم، ایڈیشنل سیکریٹری پیٹرولیم،ڈی جی گیس کی ملاقات بھی ہوئی،آئی ایم ایف کوتوانائی سیکٹر میں شروع کی جانے والی اصلاحات سےآگا کیا گیا، وفد کو پاوراورگیس سیکٹرسےمتعلق امور پر بریفنگ دی گئی،وفدکوپاوراورگیس سیکٹرز کےحوالے سےاہداف پرعمل درآمد کی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا،وفد کوبجلی کمپنیوں کی نجکاری اور سرکلر ڈیٹ کی صورتحال پر بریف کیا گیا،آئی ایم ایف وفد کو بجلی کمپنیوں کی نجکاری پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

حکومتی ذرائع  کا کہنا ہے کہ پاکستان دسمبر2024 تک آئی ایم ایف کےساتھ طےشدہ اہداف حاصل کرچکاہے،پاورسیکٹرکےسرکلر ڈیٹ کا حصول بہت زیادہ کنٹرول میں ہے،دسمبر2024 تک پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ 2ہزار384 ارب روپے رہا،جون2024 میں پاور سیکٹر کا سرکلر ڈیٹ2 ہزار393ارب روپے تھا،پہلےمرحلے میں 3 سرکاری بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کی جارہی ہے،پہلے مرحلے آئیسکو، فیسکو اور گیپگو کی نجکاری کی جائے گی،بجلی کمپنیوں کی نجکاری کے لیے مالیاتی مشیرکا تقررکیاجاچکا ہے،

جولائی 2024 میں بجلی کا بنیادی ٹیرف 7 روپے 12 پیسے تک فی یونٹ بڑھایاجاچکا ہے،بجلی ٹیرف کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کابروقت اطلاق کیا جارہا ہے،رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پربھی نیپرامیں سماعت ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو لگاتار14میچوں میں ہار کا سامنا،برائن لارا کے بعد روہت شرما کو بھی سکےنے ناکامی دیدی

مزیدخبریں