موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار

Mar 05, 2025 | 23:19:PM
موٹروے پر تیز رفتاری پر پہلا مقدمہ درج، ڈرائیور گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)  موٹروے پر تیز رفتاری کرنے پر پہلی ایف آئی آر درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

 تفصیلات کے مطابق  موٹروے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ تیز رفتاری کا واقعہ ملتان کےقریب موٹروے پر پیش آیا، موٹروے ایم-4 پرگاڑی  173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی غیرقانونی رفتار پر جا رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں مقدمہ غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا، ملزم ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد نے کہا کہ تیز رفتاری کے خلاف سخت اقدامات جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پنڈی میں موبائل استعمال کرتے ریلوے لائن کراس کرنے والا شہری ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق