دورہ آئرلینڈ, انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل چیئرمین پی سی بی کا کھلاڑیوں کے اعزاز میں ظہرانہ

May 05, 2024 | 23:57:PM

This browser does not support the video element.

(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ ٹیم کا دورہ آئرلینڈ, انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل چیئرمین پی سی بی نے کھلاڑیوں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔

چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دورہ آئرلینڈ، انگلینڈ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ظہرانہ دیا، چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نےکھلاڑیوں اور آفیشلزکا خیر مقدم کیا، ظہرانہ پر کھیل کی حکمت عملی پر گفتگو کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم لندن پہنچ گئی

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ساتھ گیم پلان پر بھی بات چیت کی، کھلاڑیوں نے ٹور سے قبل بھرپور حوصلہ افزائی پر چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں