پولیس اہلکار کی سانپ کی جان بچانے کی ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(افضل بلال) بھارتی پولیس اہلکار کی سانپ کی جان بچانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر اہلکار کے خوب چرچے۔
یوں تو پولیس اہلکار ہر وقت ہماری حفاظت کے لئے تیار رہتے ہیں، 24 گھنٹے اپنی نجی زندگی اور مصروفیات کو چھوڑ کر عوام کی خدمت میں لگے رہتے ہیں، انہیں اہلکاروں کے باعث عام شہری سکون سے زندگی بسر کرتے ہیں، مال و جان کو خطرہ ہو تو سبھی پولیس کی مدد لیتے ہیں کیونکہ پولیس ہماری محافظ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’قدرت کا نظام‘نامور بھارتی صحافی نے بڑا مطالبہ کر دیا
ایسے ہی بھارت کی ممبئی پولیس کے اہلکار نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے، اہلکار نے سانپ کی جان بچانے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا، راستے میں جاتے ہوئے جب پولیس اہلکار نے دیکھا کہ سانپ زندگی اور موت کی کشمکش ہے اور موت سے جنگ لڑ رہا ہے تو اہلکار نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس جانور کی زندگی بچانے کی ٹھان لی۔
اہلکار نے اپنی گاڑی سڑک کنارے کھڑی کی اور سانپ کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا لیا اور بغور جائزہ لینے کے بعد اس کو معلوم ہوا کہ سانپ کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے تو اس نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سانپ کے منہ سے منہ لگا کر زور سے پھونک مارنا شروع کر دیئے تا کہ سانپ کی سانس بحال ہو جائے، بار بار سانپ کے منہ سے منہ لگا کر پھونک مارنے سے سانپ کی سانس بحال ہوئی اور سانپ موت سے ہونے والی لڑائی میں کامیاب ہو گیا۔
❗#ViralVideo of the week❗
— tigerwalah (@tigerwalah) November 5, 2023
.
In the video, a cop in MP is rescuing a snake showing compassion for all creatures. Salute to this man!
.
Source: Unknown
DM for credits
.#TigerWalah #safariwithtigerwalah #tigerswithtigerwalah #wildlifeplanet #wildlifeonearth #wildlifesafari pic.twitter.com/6umY3ebO7I
بعد ازاں سانپ نے اہلکار کے بازو سے لپٹ کر گویا اس کا شکریہ ادا کیا اور جان بچ جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جھومنا شروع کر دیا، پاس کھڑے اس دلکش منظر کو دیکھنے والے لوگ بھی پولیس اہلکار کی تمام مخلوقات کے لئے جذنہ خیر سگالی، جرت و بہادری کی تعریف کرنے لگے اور تالیاں بجا کر پولیس اہلکار کو نیک کام کرنے پر خوب سراہا۔