پولیس اہلکار کی سانپ کی جان بچانے کی ویڈیو وائرل

Nov 05, 2023 | 13:18:PM

(افضل بلال) بھارتی پولیس اہلکار کی سانپ کی جان بچانے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر اہلکار کے خوب چرچے۔

یوں تو پولیس اہلکار ہر وقت ہماری حفاظت کے لئے تیار رہتے ہیں، 24 گھنٹے اپنی نجی زندگی اور مصروفیات کو چھوڑ کر عوام کی خدمت میں لگے رہتے ہیں، انہیں اہلکاروں کے باعث عام شہری سکون سے زندگی بسر کرتے ہیں، مال و جان کو خطرہ ہو تو سبھی پولیس کی مدد لیتے ہیں کیونکہ پولیس ہماری محافظ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’قدرت کا نظام‘نامور بھارتی صحافی نے بڑا مطالبہ کر دیا

ایسے ہی بھارت کی ممبئی پولیس کے اہلکار نے فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے،  اہلکار نے سانپ کی جان بچانے کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈال دیا، راستے میں جاتے ہوئے جب پولیس اہلکار نے دیکھا کہ سانپ زندگی اور موت کی کشمکش ہے اور موت سے جنگ لڑ رہا ہے تو اہلکار نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر اس جانور کی زندگی بچانے کی ٹھان لی۔

اہلکار نے اپنی گاڑی سڑک کنارے کھڑی کی اور سانپ کو اپنے ہاتھوں میں اٹھا لیا اور بغور جائزہ لینے کے بعد اس کو معلوم ہوا کہ سانپ کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے تو اس نے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر سانپ کے منہ سے منہ لگا کر زور سے پھونک مارنا شروع کر دیئے تا کہ سانپ کی سانس بحال ہو جائے، بار بار سانپ کے منہ سے منہ لگا کر پھونک مارنے سے سانپ کی سانس بحال ہوئی اور سانپ موت سے ہونے والی لڑائی میں کامیاب ہو گیا۔

بعد ازاں سانپ نے اہلکار کے بازو سے لپٹ کر گویا اس کا شکریہ ادا کیا اور جان بچ جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جھومنا شروع کر دیا، پاس کھڑے اس دلکش منظر کو دیکھنے والے لوگ بھی پولیس اہلکار کی تمام مخلوقات کے لئے جذنہ خیر سگالی، جرت و بہادری کی تعریف کرنے لگے اور تالیاں بجا کر پولیس اہلکار کو نیک کام کرنے پر خوب سراہا۔

مزیدخبریں