مسلم لیگ ن کا روایتی منشور تیار نہ کرنے کا فیصلہ

Nov 05, 2023 | 15:27:PM

(رو دلشاد) مسلم لیگ ن کی منشور کمیٹی کی جانب سے انتخابی مہم کیلئے روایتی نعروں اور وعدوں پر مشتمل منشور تیار نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی کی زیر صدارت اجلاس میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی راہنما خواجہ سعد رفیق اور بیرسٹر ظفر اللہ خان نے شرکت کی۔ منشور آئندہ پانچ سال کیلئے ایک جامع پالیسی اور حکمت عملی کی دستاویز ہوگا۔

منشور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابات 2024 کے منشور کی تیاری کے حوالے سے مختلف تجاویز پر مشاورت کی گئی۔ 

مزید پڑھیں: پولیس اہلکار کی سانپ کی جان بچانے کی ویڈیو وائرل

سینٹر عرفان صدیقی  کا کہنا تھا کہ یہ روایتی منشور نہیں ہو گا۔ تمام شعبوں کے نمایاں افراد اور تنظیموں سے رابطہ کرکے تجاویز لی جائیں گی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کا منشور آئندہ پانچ سال کے لئے ایک جامع پالیسی دستاویز اور حکمت عملی ہوگی۔  پارٹی منشور کے لیے مشاورت باقائدگی سے جاری ہے۔

مزیدخبریں