(24 نیوز)امریکی صدر کون ہوگا؟ ووٹنگ کے لئے میدان سج گیا،47ویں امریکی صدرکےانتخاب کیلئےووٹنگ آج ہوگی ،تقریباً8کروڑلوگ باقاعدہ الیکشن سے پہلے ووٹ ڈا ل چکے ،باقی ووٹرزآج اپنے پسندیدہ امیدوار کاچناؤ کریں گے۔امیدواروں کوفتح کیلئے کم ازکم 270 الیکٹورول ووٹ درکار،7سوئنگ سٹیٹس امیدواروں کیلئے فیصلہ کن ہوں گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 435ایوان نمائندگان اور34سینیٹرزکاانتخاب بھی آج ہوگا۔ 6مختلف ٹائم زونزمیں پولنگ شروع اورختم ہونے کاوقت الگ الگ ہے۔
سیکیورٹی کے غیرمعمولی اقدامات،ریاست اوریگان،واشنگٹن اور نیواڈا میں نیشنل گارڈفعال،خطرات پرنظررکھنے کیلئے ایف بی آئی کمانڈپوسٹ قائم کردی گئی ،ایک لاکھ پولنگ سٹیشنزپرسیکیورٹی بڑھادی گئی۔پولنگ عملے کیلئے خصوصی مسلح ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں،الیکشن عملے کی سکیورٹی کیلئے ایک ہزارپینک بٹن منگوالئے گئے۔ان بٹنزکوایمرجنسی کی صورت میں استعمال کیاجاسکے گا۔واشنگٹن میں ہفتوں تک غیریقینی صورتحال کاخدشہ ہے۔
ضرورپڑھیں:امریکی صدارتی انتخابات:ٹرمپ آگے ہیں یا کملا ؟ امریکی صدر کا انتخاب کیسے ہوگا؟
ادھر کملا ہیرس اور ڈونلڈ ٹرمپ میں مقابلہ سخت ہے،ٹرمپ اور کملا بھارت میں الیکشن مہم چلاتے تو کیسے لگتے؟انسٹا گرام پر مصنوعی ذہانت سے بنی امریکی سیاستدانوں کی دلچسپ تصاویر صارفین کی بھرپور توجہ حاصل کر رہی ہیں، تصاویر میں امریکی سیاست دانوں کو بھارتی ثقافت کے رنگ میں دکھایا گیا۔ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس بھارت کے روایتی ملبوسات پہنے ہوئے ہیں۔تصاویر میں سابق امریکی صدر باراک اوباما اور ایلون مسک بھی ہیں۔کملا ہیرس کو کھیتوں میں کام کرتے اور کھانا پکاتے بھی دکھایا گیا۔
یاد رہے کہ ڈونلڈٹرمپ 2017 ء سے 2021ء تک امریکا کے صدر رہے ہیں،ٹرمپ ہیلری کلنٹن کو شکست دے کر صدر بنے تھے مگر دوسری بار منتخب نہیں ہو پائے تھے ۔اب ان کا مقابلہ نائب صدر کملا ہیرس سے ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پہلی مرتبہ جب ٹرمپ جیتے تب بھی مدمقابل عورت تھی اب کی بار ایک عورت مقابلہ کررہی ہے ۔