ڈی آئی خان :خوارجی دہشتگردوں کی ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ، 2 جوان شہید 4 زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) بلوچستان کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں خوارجی دہشتگردوں کی جانب سے ایف سی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید جبکہ 4زخمی ہو گئے ۔
ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ درابن کی حدود میں ایف سی کی گاڑی پر خوارجی دہشتگردوں کی فائرنگ اور خوارجی دہشتگردوں کا بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 2 سپاہی شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے،شہید سپاہی شیر الرحمن اور شہید سپاہی سید امین نے خوارجی دہشتگردوں کا دلیری سے مقابلہ کیا اور شہادت کا بلند رتبہ پایا،شہید سپاہی شیر الرحمن کا تعلق جنوبی وزیرستان اور شہید سپاہی سید امین کا تعلق صوابی گدون سے تھا۔
ترجمان کے مطابق زخمیوں میں حوالدار امتیاز،سپاہی محب شاہ، سپاہی صاحب دین اور سپاہی فضل کریم شامل ہے،ایف سی کے زخمی چاروں سپاہیوں کو علاج کیلئے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا،فرنٹیئر کانسٹیبلری(ایف سی) دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک ملانے کے لیے پرعزم ہے،ایف سی کے سپاہیوں کی قربانیوں دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پختہ عزم کی عکاس ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امن و امان کےقیام کیلئے ایف سی اور پولیس کی عظیم قربانیاں ہیں:وزیرِاعظم