امریکی صدارتی انتخاب میں پہلا نتیجہ آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)امریکہ کی مختلف ریاستوں میں صدر کے انتخاب کیلئے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جبکہ نیو یمپشائر میں سب سے پہلے پولنگ گزشتہ شب شروع ہوئے اور پہلا نتیجہ بھی سامنے آ چکا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کی مشرقی ریاستوں نیویارک،نیوجرسی،ورجینیا اور نیو ہیمپشائر، کینٹکی،انڈیانا اورکنیکٹیکٹ سمیت متعدد علاقوں میں ووٹنگ شروع ہو گئی جہاں شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے نئے امریکی صدر کا انتخاب کریں گے ۔
امریکا میں صدارتی انتخابات کے الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز رات نیو ہیمپشائر میں ہوا اور پہلا ووٹ نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے سے قصبے ڈکسوائل نوچ میں ڈالا گیا، ڈکسوائل نوچ میں کل 6 ووٹ رجسٹر تھے جن میں سے ڈونلڈ ٹرمپ اور کملا ہیرس دونوں کو 3،3 ووٹ پڑے اور اس طرح نیو ہیمپشائر کے ایک چھوٹے قصبے میں ڈیموکریٹ کی کملا ہیرس اور ریپبلکن کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ میں مقابلہ برابر رہا۔
رپورٹ کے مطابق 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات میں اس قصبے سے جوبائیڈن کو تمام 5 ووٹ ملے تھے جب کہ ٹرمپ ایک بھی ووٹ لینے میں کامیاب نا ہوسکے تھے،امریکی میڈیا کا بتانا ہے کہ ڈکسوائل نوچ قصبے میں امریکا کی تمام دیگر ریاستوں سے قبل رات گئے ووٹنگ شروع کرنے کا آغاز 1960 میں ہوا تھا اور اب یہ ایک روایت ہے۔
واضح رہے امریکا میں صدارتی انتخابات آج منعقد ہونے جارہے ہیں اور کچھ الیکشن کے دن کی ووٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے جب کہ 6 مختلف ٹائم زون کے باعث مختلف امریکی ریاستوں میں پولنگ کا آغاز اور اختتام الگ الگ وقتوں پر ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 10 میں سے 9 صدور کی درست پیشگوئی کرنیوالے پنڈت نے کس کے امریکی صدر بننے کی پیشگوئی کی؟