پی ٹی آئی احتجاج، میٹرو بس سروس کہاں کہاں بند رہے گی؟

Oct 05, 2024 | 10:07:AM

(درِنایاب)پی ٹی آئی کے احتجاج  کے باعث شہر  لاہور میں میٹرو بس سروس کو محدود کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  میٹرو بس سروس استعمال کرنے والوں کیلئے بری خبر ہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے باعث  شہر لاہور میں میٹرو بس کو گجومتہ سے ایم اے او  سٹاب تک چلایا جا رہا ہے جبکہ میٹرو بس سروس ایم اے او سے شاہدرہ تک بند رہے گی۔

ذرائع کے مطابق صبح 6 بجے سے ہی میٹرو بس سروس کو محدود طور پر چلایا  گیا ، جس سےشہریوں کی آمدورفت متاثر ہے۔

یہ بھی پڑھیں : گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

مزیدخبریں