استاد چراغ کی مانند، جہالت کےاندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتے: مریم نواز شریف

اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں، علم کا نور پھیلانا اور نئی نسل کی تربیت مقدس فریضہ ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب

Oct 05, 2024 | 11:41:AM
استاد چراغ کی مانند، جہالت کےاندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتے: مریم نواز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ استاد چراغ کی مانند ہیں جو جہالت کے اندھیروں میں علم کی روشنی پھیلاتے ہیں۔

یوم اساتذہ کے موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اساتذہ کرام کو سلام عقیدت پیش کرتی ہوں، اساتذہ ہی معاشرے کے حقیقی معمار ہوتے ہیں، علم کا نور پھیلانا اور نئی نسل کی تربیت مقدس فریضہ ہے-

انہوں نے کہا ہے کہ استاد انسانی ذہنوں کو علم وفنون سے نئی  سمت عطا کرتا ہے، محنت اور لگن سے پڑھانے والے اساتذہ حقیقی ہیرو ہیں، اساتذہ صرف تعلیم نہیں دیتے بلکہ خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا فن بھی سکھاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: جلاؤ گھیراؤ مقدمات: فواد چودھری کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

مریم نواز نے کہا ہے کہ آج جو کچھ بھی ہوں اس میں اساتذہ کرام کے کردار کو فراموش نہیں کر سکتی، اساتذہ کی عظمت اور کردار کو تسلیم کرتے ہیں اور انکی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہیں-

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ اساتذہ کی کی عزت و تکریم کرتے ہیں، حقیقت میں ہر دن آپ کے نام ہے۔