پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب کرلی

Oct 05, 2024 | 14:31:PM

(ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں بھی فوج طلب کر لی۔

پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی، محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے بارے میں مراسلہ لکھ دیا۔

دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت نے وفاقی حکومت سے فوج تعینات کرنے کی استدعا کی تھی، حکومت نے صوبے کے چھ اضلاع میں پاک فوج کو طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں :راستے بند،احتجاج کے حوالے سے پی ٹی آئی نے نئی حکم عملی تیار کرلی

 دستاویزات کے مطابق پاک فوج حساس عمارتوں، ائیر پورٹس سمیت اہم عمارتوں کا کنٹرول سنبھالے گی، محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاق کو پاک فوج کی تعیناتی کے بارے میں مراسلہ لکھ دیا۔

مزیدخبریں