(عامر شہزاد)خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو محصور کرنا جعلی حکومت کی شکست فاش ہے،کے پی ہاؤس کا محاصرہ احتجاج کی کامیابی کا ثبوت ہے۔
بیرسٹر سیف نے کہاکہ صرف علی امین گنڈاپور سے اتنا خوف ہے سوچیں اگر عمران خان باہر آگیا تو کیا حال ہوگا،ایک علی امین سے جعلی حکومت کی کانپیں ٹانگ رہی ہے،صبح سے خواجہ آصف، عطا تارڑ، شرجیل میمن اور دیگر درباری وزراء کی چیخیں نکل رہی ہیں،حواس باختہ جعلی حکومت اپنا اقتدار بچانے کیلئے فیڈریشن کو بھی سبوتاژ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
ترجمان خیبرپختونخوا نے کہاکہ پی ٹی آئی کا ہر کارکن لیڈر ہے اور آئین کا علمبردار ہے، پی ٹی آئی کا ہر کارکن اب اس تحریک کا لیڈر بن چکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج، پارٹی رہنماؤں کے بعد وکلا بھی گرفتار، سلمان اکرم راجہ کہاں ہیں؟جانیے