پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، نائب وزیراعظم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرنائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے وفاقی دارالحکومت پر یلغار پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی ٹائمنگ افسوس ناک اور قابل مذمت ہے،ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے پاکستان کی بین الاقوامی حیثیت کو کمزور کرنے کی دانستہ کوشش ہے،بالخصوص 1997 کے بعد جب پاکستان میں عالمی اہمیت کی حامل SCO سربراہی اجلاس منعقد ہو رہا ہے۔
نائب وزیراعظم نے کہاکہ احتجاج اور افراتفری پھیلانے کیلئے اس لمحے کا انتخاب کرکے، وہ ایس سی او کے ایجنڈے میں خلل ڈالنے کے منصوبہ پر کاربند ہے،وہ ایک نازک لمحے میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا منصوبہ بنانے ہوئے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج سے خطاب کیلئے پاکستان کے دورے پر آئے وزیر خارجہ کو عوامی سطح پر مدعو کرنا بھی سیاسی فائدے کیلئے قومی مفاد کو نقصان دینے کی کوشش ہے،یہ ایس سی او سربراہی اجلاس کو نقصان پہنچانے کی کھلی کوشش ہے۔
اسحاق ڈار نے کہاکہ ایک ایسے وقت میں جب دنیا دیکھ رہی ہے، ہمیں سیاسی انتشار کی نہیں بلکہ اتحاد اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے، چھوٹی موٹی خلل ڈالنے والی سیاست سے بالا تر ہو کر یہ پاکستان کیلئے اپنی طاقت، عزم اور قیادت کا مظاہرہ کرنے کا لمحہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا فیصلہ