(احمد منصور)سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ میڈیا پر گردش کرنے والی علی امین گنڈا پور سے متعلق گرفتاری اور حراست میں لئے جانے کی افوائیں بے بنیاد ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے کی گرفتاری سے متعلق چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں اور یہ سراسر من گھڑت ہیں، علی امین گنڈاپور کو نا ہی گرفتار اور نہ ہی حراست میں لیا گیا ہے،اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں۔
دوسری جانب سیکورٹی فورسز کی طرف سے انتہائی تحمل کا مظاہرہ کیا جا رھا ہے اور اس سلسلے میں گولی چلانے کی خبریں بالکل بے بنیاد اور گمراہ کن ہیں،مصدقہ اطلاعات آنے تک قیاس آرائیوں اور افواؤں سے گریز کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے احتجاج کا مقصد ایس سی او اجلاس میں سفارتی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے، نائب وزیراعظم