کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں کمی

Sep 05, 2024 | 09:49:AM

(شہزاد خان ) یوٹیلٹی سٹورز کار پوریشن نے اپنے صارفین کو بڑی خوشخبری سنا دی، تمام صارفین کے لئے 800 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں 10 فیصد تک کی شاندار کمی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق 48 مختلف برانڈز کی تمام ورائٹی کے دستیاب پروڈکٹس پربھی قیمتوں میں حیرت انگیز کمی کی گئی ہے، مختلف برانڈز کے گھی،کوکنگ آئل، چائے، سرف،نوڈلز، کیچ اپ، ٹیٹراپیک دودھ، خشک دودھ، مصالحے، اچار، صابن، ٹوتھ پیسٹ اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں 8 روپے سے لے کر 200 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تیل سستا ہو گیا

نئی قیمتوں کو فوری طور پر نافذالعمل کر دیا گیا ہے، یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی سبسڈی فی الحال بند ہے جو بہت جلد نئے طریقہ کار کے تحت بحال ہو جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈین وزیراعظم کو بڑا دھچکا، حکومت کو مشکلات کا سامنا

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی انتظامیہ نے بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے نئے عزم کے ساتھ نئی حکمت عملی پر عمل شروع کر دیاہے، صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے، معیاری اور بارعایت اشیاء کی وافر مقدار میں فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

تمام صارفین بلا کسی دقت، دشواری اور شرائط کے یوٹیلٹی سٹورز سے خریداری کر سکتے ہیں، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی کمی لائی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں