ٹی20 میں کم ترین ٹوٹل کا ریکارڈ قائم، منگولین کرکٹ ٹیم 10 رنز پر آل آؤٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ٹی20 کرکٹ میں تاریخ رقم ہو گئی، سنگاپور نے منگولیا کی ٹیم کو 10 رنز پر ڈھیر کر دیا۔
ملائیشیا کے شہر بانگی میں ہونے والے ٹی20 ورلڈ کپ ایشیا کوالیفائر اے میں منگولیا اور سنگاپور مدمقابل تھے، میچ کے آغاز میں سنگاپور نے ٹاس جیت کر منگولیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی مگر منگولیا کی ٹیم 10 رنز کے مجموعی سکور پر ڈھیر ہو گئی اور سنگاپور کو 20 اوورز میں جیت کے لیے 11 رنز کا ہدف دیا۔
سنگاپور نے پہلے اوور کی پانچ گیندوں پرہی مقررہ ہدف حاصل کرلیا، سنگاپور کے ہرشا بھردواج چار اوورز میں 3 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کر کے نمایاں رہے، منگولیا کے پانچ بیٹرز صفر پر ہی پولین لوٹ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: 21 سال میں پہلی بار رونالڈو اور میسی اہم ایوارڈ کی دوڑ سے باہر
واضح رہے یہ ٹی20 کرکٹ کی تاریخ کا سب سے کم ٹوٹل ہے۔