پیوٹن نے امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کی حمایت کر دی

Sep 05, 2024 | 19:45:PM
پیوٹن نے امریکی صدارتی انتخابات میں کملا ہیرس کی حمایت کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) امریکا اور اس کی پالیسیوں سے متعلق طنزیہ تبصرے کرنے والے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے معنی خیز مسکراہٹ کے ساتھ کہا ہے کہ وہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بجائے کملا ہیرس کی حمایت کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ہی امریکا نے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے روسی صدر کو کہا تھا کہ انتخابات میں مداخلت سے گریز کریں جب کہ روس نے امریکی الزام کی تردید کی تھی، تاہم آج امریکی بیان کے دوسرے ہی روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے طنزیہ مسکراہٹ کے ساتھ کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنے حامیوں سے کملا ہیرس کا ساتھ دینے کی درخواست کررہے ہیں، اس لیے میں بھی کملا ہیرس کی حمایت کرتا ہوں، وہ ہر وقت مسکراتی رہتی ہیں جیسے ان کے ساتھ سب کچھ ٹھیک ہے۔

صدر ولادیمیر پوٹن نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کسی بھی امریکی صدر سے زیادہ روس پر پابندیاں عائد کیں اور ہوسکتا ہے کملا ہیرس، ٹرمپ کی طرح نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ایک مسکراہٹ بہت سےحیرت انگیز کام کر سکتی ہے

خیال رہے کہ رواں برس فروری میں روسی صدر نے جوبائیڈن کو ٹرمپ پر فوقیت دیتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ امریکی صدر کے بارے کم از کم کوئی رائے قائم کی جا سکتی ہے، ادھر ڈونلڈ ٹرمپ نے پوٹن کو بہت ہوشیار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وہ دوبارہ صدر بنے تو روس یوکرائن جنگ کو ’24 گھنٹوں‘ کے اندر ختم کر دیں گے۔