سابق صوبائی وزیر ملک قاسم خٹک انتقال کر گئے

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)سابق صوبائی وزیر ملک قاسم خٹک قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، ملک قاسم کچھ عرصے سے شدید علیل تھے۔
گزشتہ ایک ہفتے سے اسلام آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، ملک قاسم دو مرتبہ ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈسٹرکٹ ناظم رہ چکے ہیں۔
نماز جنازہ کل 4:00 بجے آبائی گاؤں حوجکی کلہ تحصیل تخت نصرتی میں ادا کی جائے گی۔
ضلع کرک سے تعلق رکھنے والے معروف سیاسی رہنما اور سابق مشیر برائے جیل خانہ جات خیبر پختونخوا، ملک قاسم خان خٹک انتقال کر گئے, وہ کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔
ملک قاسم خان خٹک ایک تجربہ کار سیاست دان تھے، جنہوں نے ضلع کرک کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ وہ ماضی میں نائب ضلع ناظم کرک رہ چکے تھے۔
انہوں نے 2008 کے عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے ٹکٹ پر صوبائی اسمبلی کے لیے انتخابی میدان میں حصہ لیا، جبکہ 2013 کے عام انتخابات میں آزاد حیثیت سے منتخب ہو کر بعد ازاں پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔
ملک قاسم خان خٹک نے 10ویں خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے جیل خانہ جات کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ ان کے انتقال پر علاقے میں افسوس کی لہر دوڑ گئی ہے،مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے احتساب کمیٹی کو جواب جمع کرا دیا