پی ٹی آئی میں ڈکٹیٹرشپ نہیں ، ہمارے لوگ آزاد ہیں،بیرسٹر گوہر

Stay tuned with 24 News HD Android App

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں ڈکٹیٹرشپ نہیں ، ہمارے لوگ آزاد ہیں۔
24نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ ہمارے لوگ بہت زیادہ بولتے ہیں، پارٹی پلیٹ فارم پر بات ہونی چاہئے ، ہم نے انہیں کہا ہے پارٹی کی باتیں باہر نہ کرے ،ان کا کہناتھا کہ جن اراکین کے ایک دوسرے سے اختلافات تھے اب سیز فائر ہوچکی ہے ،میری اسد قیصر اور تیمور سلیم جھگڑا سے بات ہوگئی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کاکہناتھا کہ میں علی امین گنڈاپور کی بات پرکمنٹس نہیں کرنا چاہتا ،تیمور سلیم جھگڑا پر کرپشن کے الزامات نہیں ہے ،وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کو عوامی سرپرستی حاصل ہیں،ان کاکہناتھا کہ میں پارٹی میں فیصلے کرنے میں خود مختار نہیں،میں چیئرمین ضرور ہوں لیکن فیصلے کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کرتی ہے ،ہمارے فیصلے بانی سے پوچھ کر ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:"سی آئی ڈی" کے اے سی پی پردھیومن چل بسے،چینل کی تصدیق
بیرسٹر گوہر کاکہناتھا کہ میں نے صرف قومی سلامتی کمیٹی میں جانے کی خواہش ظاہر کی تھی،سیاسی کمیٹی نے قومی سلامتی میں جانے کی مخالفت کردی،قومی سلامتی کمیٹی میں بانی چیئرمین کو زوم پر لائیو لینا چاہئے تھا،ان کاکہناتھا کہ میں نے مراد سعید کے ٹویٹ نہیں دیکھے،ہمارا جو بھی احتجاج ہوگا الائنس کے ذریعے ہوگا،مولانا فضل الرحمان کو آن بورڈ لے رہے ہیں،جمعیت علما اسلام میں مولانا فضل الرحمان بھی بعض فیصلے نہیں کرسکتے ،جمعیت علما اسلام میں بعض فیصلے مجلس عاملہ کرتے ہیں۔
ان کاکہناتھا کہ ہمارے ورکرز ہم سے مایوس ہیں،ہمیں خود نہیں پتہ کہ بانی چیئرمین کیوں جیل میں ہے ،نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں69 دن بعد جیل سے رہا ہوگئے تھے ،بانی چیئرمین کو جیل میں 600 سے زائد دن ہوگئے،ہم نے چیف جسٹس کے سامنے بھی سیاسی اسیران کا معاملہ اٹھایا،چیف جسٹس نے باور کرایا تھا کہ اس معاملے کو دیکھیں گے ،ورکرز سے کہوں گا وکلا پر بھروسہ رکھے۔
یہ بھی پڑھیں:9مئی واقعات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنمامراد سعید منظر عام پر آگئے، اہم بیان جاری کردیا