اسرائیل نے 2 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو ملک بدر کر دیا، انگلینڈ کی مذمت

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24 نیوز)اسرائیل نے انگلینڈ کے دو اراکین پارلیمنٹ کو نفرت انگیز تقاریر پر گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا ہے، انگلینڈ کی جانب سے اسرائیل کے اقدام کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے دو لیبر ایم پیز یوآن ینگ اور ابتسم محمود کو اسرائیل میں سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے کر ملک بدر کر دیا، اور ان پر اسرائیلیوں کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا ہے۔
دونوں اراکین پارلیمنٹ ہفتے کے روز اسرائیل روانہ ہوئے تھے اور ان کے ساتھ ان کے تعاون کار بھی موجود تھے۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے نے اسرائیل کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ میں نے اسرائیلی ہم منصب کو فون کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے کہ یہ رویہ سفارتی آداب کے خلاف ہے۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی میں ڈکٹیٹرشپ نہیں ، ہمارے لوگ آزاد ہیں،بیرسٹر گوہر