تربیلہ کشتی پھنسنے کا واقعہ ،ڈی پی او ہری پور فرحان خان کا نوٹس، کشتی کا ملاح گرفتار

Stay tuned with 24 News HD Android App

(شاہد تبسم ) ہری پور تربیلہ جھیل چاندنی چوک میں سواریوں کی کشتی پھنسنے کےواقع پرڈی پی او ہری پور فرحان خان نے نوٹس لیتے ہوئے کشتی کے ملاح کو گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق تربیلہ جھیل میں سواریوں کی کشتی جو بیٹ گلی سے ہری پور کی جانب آرہی تھی، چاندنی چوک کے مقام پر گنجائش سےزائد مسافر بٹھانے پر کشتی دلدل میں پھنس گئی۔
ڈی پی او ہری پور فرحان خان اور ڈپٹی کمشنر ہری پور شوزب عباس کی ہدایت پر اسٹنٹ کمشنر ہری پور حمزہ عباس کی زیر نگرانی تھانہ کھلابٹ پولیس نے ہمراہ ریسکیو 1122 کے تمام سواریوں کو بحفاظت کشتی سے نکال کر ریسیکو کر لیا ،ڈی پی او ہری پور کی ہدایت پر کشتی ملاح علی زمان ولد سید اکثر سکنہ بیٹ گلی کو غفلت اور بےاحتیاطی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: جڑانوالہ میں تیز رفتار بس کی رکشہ کو ٹکر، 8 افراد جاں بحق