سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا:خورشید شاہ

کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App

(محمد حسن)پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ کینال کے معاملے پر سندھ حکومت کا موقف واضح ہے کہ سندھ کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
پی پی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی ترجمان کے بیان پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ فیڈریشن کو بچایا ہے، پیپلزپارٹی شروع سے ہی جمہوری پارٹی رہی ہے۔
خورشید شاہ کے مطابق کینال کا معاملہ صرف سندھ کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا ہے، اگر کینال کے معاملے پر یہی صورتحال رہی تو پاکستان پانی کی ایک ایک بوند کو ترسیں گے۔
انھوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ میں پیش گوئیاں کرنے کا قائل نہیں ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے 2 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو ملک بدر کر دیا، انگلینڈ کی مذمت