(ابوبکر شیخ)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی ،لاہور اور اسلام آباد میں فلسطین کے حق میں مارچ کرنے کا اعلان کردیا۔
منصورہ میں خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اپنے روزمرہ کی سرگرمیاں ختم کرنے کا اعلان کرتا ہے،11 اپریل کو لاہور میں فلسطین کے حق میں مارچ کریں گے،13 اپریل کو کراچی میں بڑا مارچ کریں گے،20 اپریل کو اسلام آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا مارچ کریں گے۔
اپنے خطاب میں امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ عید الفطر کے موقع پر بھی فلسطین کے بچوں پر بمباری کی گئی،اسرائیل کی دہشت گردی کا سب سے بڑا سپورٹر امریکہ ہے،غزہ کو اسی سے نوے فیصد تباہ کیا جا چکا ہے، کوئی بولنے کو تیار نہیں ہے،اب تک45ہزار خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے ایمان کا معاملہ ہے کہ ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہوں ،ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر سے کہتا ہوں کہ فلسطین کے حق میں اُٹھائے،امریکیوں کی بوٹ پالش کر کے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ 2ارب مسلمانوں کو روز محشر اللہ کو جواب دینا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے 2 برطانوی اراکین پارلیمنٹ کو ملک بدر کر دیا، انگلینڈ کی مذمت