(فاطمہ عارف،آئمہ خان) محکمہ موسمیات نے وفاقی دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا انتباہ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ، بلوچستان،خیبرپختونخوا، جنوبی/بالائی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش جبکہ شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان، بالائی سندھ، بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشر قی پنجاب، خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے انتباہ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقوں، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ہرنائی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی، نصیر آباد، جعفر آباد، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ، پنجگور جیکب آباد، قمبر، شہداد کوٹ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو، مری، گلیات، مانسہرہ، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ، نارووال، جہلم، گجرات اور کشمیر کے مقامی بر ساتی ندی نالوں اور میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
انتباہ کے مطابق شدید بارشوں کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، بہاولنگر، بہاولپور، راجن پور، رحیم یار خان، کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ، بد ین، سکھر، کشمور، گھوٹکی، شکارپور اور خیرپور کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ ہے، اس دوران خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت متاثر ہونے کا خطرہ ہے۔
آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خلیل الرحمن قمرہنی ٹریپ کیس،ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
پنجاب کے مختلف علاقے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، ساہیوال، چنیوٹ، بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور اور رحیم یار خان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور حافظ آباد میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
اس کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، صوابی، نوشہرہ، مردان، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، مہمند، خیبر، باجوڑ، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان اوربنوں میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، دیر، سوات، صوابی، نوشہرہ، مردان، پشاور اور باجوڑ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گھر پر جادو کرنے کا شبہ خاتون جان سے گئی
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر لاہور میں آج سورج کی تپش سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری، زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری تک جانے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر میں آلودگی کی شرح 143 ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا۔