معروف اداکار عدیل حسین کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

Aug 06, 2024 | 13:29:PM
معروف اداکار عدیل حسین کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار عدیل حسین کی والدہ انتقال کرگئیں۔

ڈراما سیریل ’ میرا نصیب’ اور ’شک’ جیسے ڈراموں میں اداکاری سے مشہور عدیل حسین نے افسوسناک خبر کا اعلان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے کرتے ہوئے بتایا کہ انکی والدہ اب اس دنیا میں نہیں رہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر عدیل حسین نے پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو والدہ کے انتقال کی خبر سناتے ہوئے دلخراش نوٹ لکھا کہ" گرچہ ہمارے دلوں میں درد ہوتا ہے، لیکن ہمیں ان کی خوبصورت یادوں میں سکون ملتا ہے جو وہ اپنے پیچھے چھوڑ جاتی ہیں۔ ان کی شفقت اور فضل کی میراث ہمیں ہر روز متاثر کرتی رہے گی۔"

عدیل حسین نے والدہ کی نماز جنازہ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ انکی والدہ کی آخری رسومات آج رات 12 بجکر 20 منٹ پر بلال مسجد مین اتحاد میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:وکی کوشل کترینہ کی بیوٹی لائن کے برینڈ ایمبیسیڈر بن گئے

عدیل حسین نے مزید پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ "وہ عورت ہمیشہ ہماری زندگی کی روشنی تھیں"۔

دوسری جانب افسوسناک خبر منظر عام پر آنے کے بعد شوبز سے وابستہ نامور شخصیات سمیت مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکار کی والدہ کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت کیا جارہا ہے۔

جبکہ کمنٹ سیکشن میں عدیل حسین کی والدہ کیلئے دعائے مغفرت بھی کی جارہی ہے۔