سونا مزید سستا ہوگیا

Aug 06, 2024 | 15:10:PM
سونا مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ایاز رانا) سونے کے خریداروں کیلئے خوشخبری، ملک بھر میں سونے کے قیمت میں دوسرے روز  کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 56 ہزار روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 428 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 19 ہزار 479 روپے ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکار کے گھر صفِ ماتم بچھ گئی

دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 17 ڈالر کم ہوگئی، جس کے بعد نئی عالمی قیمت 2410 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں کمی واقع ہوئی تھی، سونے کی قیمت  میں   300 روپےکی  کمی کے بعد فی تولہ سونا 2 لاکھ 56 ہزار 500روپے جبکہ   10 گرام سونے کی قیمت میں 258 روپے کی کمی سے دس گرام سونا 2 لاکھ 19 ہزار 907روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔