(ویب ڈیسک) امریکہ نے سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امریکہ نے مفرور سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کا ویزا منسوخ کردیا ،حسینہ واجد کو بھارت میں محفوظ رہائش دے دی گئی ہے، سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم برطانیہ میں سیاسی پناہ لینے کی خواہشمند ہیں۔
دوسری جانب ہوم آفس کا کہنا ہے کہ برطانیہ سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتا، پناہ لینے کیلئے پہلے اس ملک میں پہنچنا ضروری ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حسینہ واجد حکومت کے خاتمے کے بعد ڈھاکا سٹاک ایکسچینج میں تاریخی اضافہ
شیخ حصینہ بھات کیسے پہنچیں؟ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش میں صورتحال تشویشناک ہے،بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حسینہ واجد اور حکام نے بیک وقت فلائٹ کلیئرنس مانگی تھی جو کہ منظور کی گئی۔