متنازع ویب سیریز’برزخ‘ پاکستان میں یوٹیوب سے ہٹا دی گئی

Aug 06, 2024 | 18:51:PM

(ویب ڈیسک) پاکستانی سٹار اداکار فواد خان اور صنم سعید کی متنازع ویب سیریز ’برزخ‘ کو زبردست تنقید کے بعد پاکستان میں یوٹیوب سے ہٹا دیا گیا۔

ویب سیریز ’برزخ‘ 19 جولائی کو زندگی کے یوٹیوب چینل اور ’زی 5‘ پر جاری کی گئی تھی، ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم سے شو کو ہٹائے جانے کی خبر میکرز نے انسٹاگرام پر زندگی کے آفیشل ہینڈل پر شیئر کی، ایک بیان میں فلم سازوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ 6 اقساط پر مشتمل سیریز کو ختم کر رہے ہیں اور عالمی ناظرین کی ’غیر متزلزل حمایت‘ پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، ہم ’زندگی‘ اور ٹیم برزخ میں اپنے عالمی سامعین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے برزخ کے لئے غیر متزلزل حمایت کی، ایک ایسا شو جو ہر جگہ لوگوں کو اکٹھا کرنے کے لئے بنایا گیا تھا۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں موجودہ عوامی جذبات کی روشنی میں ہم نے رضاکارانہ طور پر 9 اگست 2024 سے یوٹیوب پاکستان سے برزخ کو ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ہمارے ناظرین کو الگ تھلگ کیے بغیر عزت دینے کے لئے ہماری وابستگی کو ظاہر کرتا ہے، ہم خلوص دل سے آپ کی تفہیم اورجاری سپورٹ کی تعریف کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بلاک بسٹر فلم کے ٹکٹ بلیک میں بیچنے والا فلیٹوں کا مالک بن گیا

مزید براں شو کے ڈائریکٹر عاصم عباسی نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر اپنے جاری کردہ بیان میں لکھا کہ ’برزخ‘ جی ہاں! فائنل قسط آج رات بھی نشر ہوگی۔

مزیدخبریں