مریم نواز کی ہدایت پہ پنجاب بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ فراہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پہ پنجاب بھر کی جیلوں میں نادار قیدیوں کو مفت لیگل ایڈ فراہم کر دی گئی۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اب پنجاب میں کوئی غریب قیدی وکیل کی سہولت سے محروم نہیں رہے گا، محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر کی تمام 43 جیلوں میں فری لیگل ایڈ کمیٹیاں قائم کر دی ہیں، فری لیگل ایڈ کمیٹیاں پنجاب بار کونسل اور ضلعی بار ایسوسی ایشنز کے اشتراک سے تشکیل دیں، نادار اسیران جو مقدمات کی پیروی کیلئے وکیل کا انتظام نہیں کر سکتے انہیں فری لیگل ایڈ ملے گی، مستحق اسیران اپنے متعلقہ سپرنٹنڈنٹ جیل کو درخواست دیں گے جنہیں وکلاء سے ملوایا جائے گا، پنجاب بھر میں کل 447 وکلاء کو فری لیگل ایڈ کمیٹیوں میں شامل کیا گیا ہے،محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور ڈویژن میں 45 وکلاء، گوجرانولہ ڈویژن میں 90، راولپنڈی میں 70 وکلاء، فیصل آباد ڈویژن میں 47، ملتان میں 45، سرگودھا میں 24 وکلاء،بہاولپور ڈویژن 55، ساہیوال میں 55 اور ڈی جی خان میں 16 وکلاء فری لیگل ایڈ کمیٹی میں شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور رہیں گے:وزیر اعلیٰ مریم نواز