ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک اشرف) کاروباری ہفتے کےتیسرے روز اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں اضافے کے بعد دیگر کرنسیوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 25 پیسے سستاہوکر 285 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 2 روپے کمی سے 306 روپے،برطانوی پاونڈ 1 روپے کمی سے 359 روپے اور امارتی درہم 20 پیسے کمی سے 77.80 روپے پر آگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 20 پیسے کم ہوکر 75.80 روپے پر آگیا۔
یہ بھی پڑھیں:روپے کا ڈالر کو رگڑا،ریٹ مزید گر گیا