(امانت گشکوری )سپریم کورٹ نے فاٹا پاٹا میں گھی اور سٹیل انڈسٹری پر سیلز ٹیکس غیر آئینی قرار دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لارجر بینچ نے گھی اور اسٹیل مل مالکان کی اپیلوں پر فیصلہ سنایا،سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا۔
فیصلے کے مطابق قبائلی علاقوں کے انضمام کے بعد 30 جون 2024 تک سیلز ٹیکس وصولی غیر آئینی ہے،جبکہ آئینی ترمیم کے ذریعے قبائلی علاقوں کا انضمام ہوا،قبائلی علاقوں میں انڈسٹری کو فروغ دینے کیلئے سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا تھا،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں چار رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری افسران کی بطور ریٹرننگ افسر ممکنہ تعیناتی کا اقدام چیلنج