چڑیا گھر میں شیر کے پنجرے سے لاش ملنے کا واقعہ ، ابتدائی رپورٹ منظر عام پر آ گئی

Dec 06, 2023 | 18:49:PM

(24 نیوز )بہاولپورچڑیا گھر میں شیر کے پنجرے سے  انسانی لاش ملنے کے واقعے پر ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے ۔ 

 ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف بہاولپور عثمان بخاری کی جانب سے جاری چڑیا گھر حادثے کی ابتدائی رپورٹ  میں کہا گیا ہے کہ ٹائیگر ہاؤس کی صفائی کے لیے اسلم سوئیپر دن ساڑھے 11 بجے پہنچا اور وہی شخص تھا جس نے سب سے پہلے لاش کو پنچرے میں دیکھا جس کےبعد سویپر نے سپروائزر کو مطلع کیا اور پھر اطلاع اعلیٰ حکام کو دی گئی ، چڑیا گھر انتظامیہ کی طرف سے ریسکیو 1122 اور پولیس کو اطلاع دی گئی اور انہوں نے لاش کو پنجرے سے نکالا، اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور ڈپٹی کمشنر بھی موقع پر پہنچ گئے، فرینزک ٹیم نے تمام شواہد اکٹھے کیے، ڈیڈ باڈی کی شناخت ممکن نہیں ہو سکی اسکے کپڑے اور جوتے فرینزک ٹیم نے حاصل کر لئے ہیں، جاں بحق ہونے والا شخص بظاھر نشے کا عادی نظر آتا ہے۔ 

واضح رہے کہ کمشنر بہاولپور نے افسوسناک واقعے پر 6 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، کمیٹی 24 گھنٹوں کے اندر واقعہ کی ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی،کمیٹی 7 دنوں میں سفارشات کے ساتھ مکمل رپورٹ پیش کرے گی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر روینیو کمیٹی کے کنوینر ہونگے،ہیڈ آف فارنزک سائنس قائد اعظم میڈیکل کالج، کنزرویٹر فاریسٹ بہاولپور، انچارج پنجاب فارنزک سائنس بہاولپور ممبر ہونگے،ڈسٹرکٹ آفیسر ریکسیو، انچارج کرائم سین انویسٹیگیشن بھی ممبر ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں کمی ریکارڈ

مزیدخبریں