ن لیگ کیساتھ کتنی نشستوں پر معاملات طے پائے ہیں ، چودھری سالک حسین نے اہم بات بتا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف کی 15 سال بعد مسلم لیگ (ق) کے صدر چودھری شجاعت سے ہونے والی ملاقات نے پاکستانی سیاست میں بھونچال مچا رکھا ہے ، ہر کوئی اس ملاقات میں طے پانے والے معاملات کو لیکر ہر کوئی جستجو میں تھا ۔
سابق وفاقی وزیر و سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری سالک حسین نے نواز شریف سے ہونے والی ملاقات کو لیکر اہم باتیں کھول دی ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ(ن) اور پاکستان مسلم لیگ کے درمیان قومی اسمبلی کی 4 اور صوبائی اسمبلی کی 8 نشستوں پر معاملات پہلے سے طے شدہ ہیں،اس سے زیادہ سیٹوں پر بات الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد طے پائے گی۔
مسلم لیگ(ن) کے قائد میاں نوازشریف اور پاکستان مسلم لیگ کے صدر چودھری شجاعت حسین کی ملاقات کی تفصیلات سے صحافیوں سے کوآگاہ کرتے ہوئے چودھری سالک حسین نے کہاکہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف ،میاں محمد شہباز شریف اور سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف اور ان کے وفد کی چوہدری شجاعت حسین کے گھر آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں ,صحافیوں کے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے سوالات پر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان مسلم لیگ کے معاملات پہلے سے ہی طے شدہ ہیں ۔ پاکستان مسلم لیگ ق کی 4 قومی اسمبلی اور 8 صوبائی اسمبلی کی نشستیں پہلے سے طے شدہ معاملات میں موجود ہیں ۔اس سے زیادہ سیٹوں پر بات چیت الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد طے پائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق درخواستیں سماعت کے لئے مقرر