نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں کمی  کی منظوری دے دی

Dec 06, 2024 | 18:43:PM
نیپرا نےبجلی کی قیمتوں میں کمی  کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا)نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔ 

 نیپرا علامیے کے مطابق اتھارٹی نے اکتوبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں1 روپے 14 پیسے فی یونٹ کمی  کی منظوری دے دی۔

سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں  1 روپے 1      پیسے فی  یونٹ کمی   کی  درخواست جمع کروائی تھی، نیپرا نے اس درخواست پر 26 نومبر     2024 کوعوامی  سماعت کی،اس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز پر ہوگا،اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پربھی  نہیں ہو گا۔ 

یہ بھی پڑھیں: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ