چیمپئنزٹرافی؛ براڈکاسٹرز اور آئی سی سی حکام اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

Dec 06, 2024 | 19:30:PM
چیمپئنزٹرافی؛ براڈکاسٹرز اور آئی سی سی حکام اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
کیپشن: چیمپئنز ٹرافی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں براڈکاسٹرز کی اہم میٹنگ کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں شامل براڈکاسٹرز نے وینیوز فائنل نہ ہونے پر اپنے تحفظات سامنے رکھے، براڈ کاسٹرز نے آئی سی سی سے شکوہ کیا کہ غیر یقینی صورتحال سے نقصان کا اندیشہ ہے، شیڈول جاری نہ ہونے کی وجہ مارکیٹ مہم بھی نہیں چلا سکے۔

ذرائع کے مطابق براڈکاسٹرز نے استفسار کیا کہ آئی سی سی نے آخری میٹنگ میں بھی پاک بھارت معاملات جلد ہونے کا کہا تھا،آئی سی سی حکام نے جواب دیا کہ شیڈول فائنل نہ ہونے کی وجہ سے آپ کی پریشانی سمجھ سکتے ہیں،ہم جلد از جلد اس مسلے کا حل چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس منصور کے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر فل کورٹ تشکیل دینے کے خط پر چیف جسٹس کا جواب آگیا

ذرائع کے مطابق شیڈول فائنل کرنے کیلئے میزبان پی سی بی، بی سی سی آئی سمیت دیگر بورڈ ممبرز سے بات کررہے ہیں،آئی سی سی حکام نے میٹنگ میں براڈ کاسٹرز سے مزید وقت مانگ لیا، براڈ کاسٹرز کو آئندہ ایک سے دو روز میں شیڈول فائنل کرنے کی تسلی بھی کرادی۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے تاحال پی سی بی کے پارٹنرشپ فارمولے پر حتمی فیصلہ نہیں کیا، بھارتی میڈیا پاکستان کا پارٹنرشپ فارمولہ منظور کئے جانے کا دعویٰ کررہا ہے، چمپئنز ٹرافی کے شیڈول سے متعلق اہم آئی سی سی بورڈ میٹنگ 7 دسمبر کو بلائے جانے کا امکان ہے، میٹنگ میں سی ای او جیف ایلرڈائس اور کمرشل ڈائریکٹر انوراگ داہیا نے آئی سی سی کی نمائندگی کی،میٹنگ میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے براڈ کاسٹرز اور میڈیا پارٹنرز نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:بھاری بھرکم بلوں سے پریشان عوام کیلئے بڑا ریلیف، بجلی کی قیمتوں میں کمی کی منظوری