(اویس کیانی)نیپرا اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کروائے گئے ونٹر پیکج کی منظوری دیدی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ونٹر پیکج سے صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین بھی فائدہ حاصل کر سکیں گئے، وفاقی حکومت کی جانب سے جمع کروائی گئی درخواست میں صنعتی نیٹ میٹرنگ اور ویلنگ صارفین کو شامل نہیں کیا گیا تھا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ونٹر پیکیج کے تحت گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافی یونٹ کی قیمت 26 روپے 7 پیسے ہوگی، ونٹر پیکج میں گھریلو صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 30 فیصد یا 11 روپے 42 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 50 فیصد یا 26 روپے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔
صنعتی صارفین کو بجلی کے کم سے کم اضافی استعمال پر 18 فیصد یا 5 روپے 72 پیسے فی یونٹ اور زیادہ سے زیادہ اضافی استعمال پر 37 فیصد یا 15 روپے 5 پیسے فی یونٹ کی بچت ہوگی۔
ونٹر پیکج کی میعاد3 ماہ ( دسمبر تا فروری) تک ہوگی،ونٹر پیکج کا فیصلہ نوٹیفکیشن سے پہلے وفاقی حکومت کو مطلع کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبرپختونخوا کی چھٹی،علی امین گنڈاپور نے اہم اختیارات ختم کر دیئے