’کون فردوس جمال میں نہیں جانتی‘ماہرہ خان نے معروف اداکار کو پہچاننے سے انکار کردیا

برقعہ پہن کر بازار جاؤں تو پھر بھی لوگ آواز سے پہچان جانتے ہیں،

Dec 06, 2024 | 22:47:PM
’کون فردوس جمال میں نہیں جانتی‘ماہرہ خان نے معروف اداکار کو پہچاننے سے انکار کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( راحیل بیگ)سترہویں عالمی اردو کانفرنس میں ماہرہ خان کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام،اداکارہ کہتی ہیں کہ برقعہ پہن کر بازار جاؤں تو پھر بھی لوگ آواز سے پہچان جاتے ہیں، کراچی کے روایتی کھانے پسند ہیں۔
سترہویں عالمی اردو کانفرس کے دوسر ے روز ’میں ہوں کراچی‘ کے نام سے سیشن ہوا ،اس میں معروف اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا جس کی میزبانی وسیم بادامی نے کی۔
طنز و مزاح سے بھرپور سیشن میں اداکارہ ماہرہ خان نے بتایا کہ کراچی کے مزاج میں تحمل ہے کراچی کے روایتی کھانے اور بن کباب مجھے بہت پسند ہیں،میزبان نے ریپڈ فائر میں فردوس جمال کے بارے میں بات کی تو ماہرہ خان بولیں کہ کون فردوس جمال میں نہیں جانتی۔

ضرورپڑھیں:ڈپریشن شرمندگی نہیں بیماری ہے جس کا علاج موجود ہے،ماہرہ خان
اداکارہ ماہرہ خان نے اردو کانفرنس کو اہل ادب کی بڑی محفل قرار دیا۔