برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر کی تشخیص ہوئی ہے جس کی بکنگھم پیلس نے بھی تصدیق کردی۔
برطانوی وزیراعظم رشی سوناک نے اپنی ٹویٹ میں کنگ چارلس کی جلد صحتیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
بکنگھم پیلس کے بیان کے مطابق برطانوی بادشاہ چارلس کینسر میں مبتلا ہونے کے بعد بادشاہ کا پیر کو باقاعدہ علاج شروع کردیا گیا ہے، وہ اپنے علاج کے بارے میں مکمل پراُمید اور جلد اپنی عوامی ڈیوٹی پر واپس آنے کے منتظر ہیں۔
Wishing His Majesty a full and speedy recovery.
— Rishi Sunak (@RishiSunak) February 5, 2024
I have no doubt he’ll be back to full strength in no time and I know the whole country will be wishing him well. https://t.co/W4qe806gmv
یادر ہے کہ کنگ چارلس III نے بتایا ہے کہ انہیں کینسر ہے۔ شاہی خاندان کی طرف سے باضابطہ طور پر جاری کردہ اعلان پیر 5 فروری کی شام 6 بجے کیا گیا۔
کنگ کو گزشتہ پیر کو لندن کلینک سے ڈسچارج کیے جانے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ انھیں کینسر ہے۔ برطانوی بادشاہ چارلس سوئم نے بڑھے ہوئے پروسٹیٹ کا علاج کروایا تھا جس میں انھیں صحت یاب ہونے میں تین دن لگے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں قومی اسمبلی کی نشستوں کیلئے کتنے امیدواروں میں مقابلہ ہو گا؟
بکنگھم پیلس کے مطابق یہ پروسٹیٹ کینسر نہیں لیکن بیان میں کینسر کی قسم یا اسکی اسٹیج کے بارے میں تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ بادشاہ چارلس صحت یاب ہونے کیلئے اپنے سرکاری کاموں سے ایک ماہ کی چھٹی لے سکتے ہیں۔