بھوک سے نڈھال نوجوان بلی کھا گیا

Feb 06, 2024 | 09:25:AM

(ویب ڈیسک)بھارت کی ریاست کیرالہ میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں بھوک سے نڈھال 27 سالہ نوجوان بلی  کا گوشت کھا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع ملاپورم میں شخص کو بلی کھاتے ہوئے دیکھا گیا جو کئی دنوں سے بھوکا تھا، اس کا تعلق ریاست آسام سے ہے۔

سڑک کنارے بیٹھ کر مردہ بلی کا گوشت کھاتا دیکھ کر علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور انہوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔

 پولیس حکام موقع پر پہنچے اور اس شخص سے بات چیت کی ،اس نے بتایا کہ اس نے کئی دنوں سے کچھ نہیں کھایا، پولیس نے اس کو کھانا فراہم کیا۔

حکام کے مطابق ہم نے اسے کھانا فراہم کیا لیکن وہ تھوڑی ہی دیر بعد بغیر بتائے وہاں سے چلا گیا، بعدازاں ہمیں اطلاع ملی کہ اسے ریلوے اسٹیشن پر دیکھا گیا۔

27 سالہ شخص نے بتایا کہ وہ شمال مشرقی ریاست میں کالج کا طالب علم تھا اور اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر دسمبر میں ٹرین میں کیرالہ پہنچا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:برطانوی بادشاہ چارلس سوئم کینسر میں مبتلا

پولیس کے مطابق اس نے ہمیں اپنے بھائی کا موبائل نمبر دیا جو چنئی میں کام کر رہا ہے، ہم نے ان سے رابطہ کیا اور تصدیق کی کہ معلومات درست ہیں۔

ابتدائی طبی معائنے کے بعد اس شخص کو تھریسور کے ایک ہسپتال میں داخل کروایا گیا،پولیس نے بتایا کہ بظاہر اس شخص کو کوئی جسمانی یا ذہنی مسئلہ نہیں، اسے اس کے رشتے داروں کے حوالے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں