(حسنین محی الدین ) قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 266 پاکستان کا آخری حلقہ ہے اور یہ حلقہ بلوچستان کے علاقے چمن، قلعہ عبداللہ، گلستان اور توبہ اچکزئی پر مشتمل ہے ۔
اس حلقے سے کل 21 امیدوار قومی اسمبلی میں نمائندگی کی خواہش لیے میدان عمل میں ہیں ، 9 امیدوار آزاد حیثیت سے جبکہ باقی امیدوار مختلف پارٹی ٹکٹس پر قسمت آزمائی کرنے جا رہے ہیں، اس حلقے میں ملا جلا ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے ، پی کے اپم اے پی کے محمود خان اچکزئی ،جے یو آئی ف کے صلاح الدین، پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار عصمت اللہ خان کاکڑ ، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے امیدوار نظر محمد میں کانٹے کا جوڑ پڑنے کا امکان ہے ۔
دیگر رہنماؤں کی بات کی جائے تو ، پی ایم ایل این کے عبدالخالق خان، ایم او ٹی پی کے محمد صادق ، جے یو این - آئی پی کے محمد انوار، جے آئی پی کے شرف الدین ، پی آرپی کے عبدالخالق ، پی پی پی کے نظر محمد ، اور جے یو این آئی پی کے سعید عبدالواحد مد مقابل ہیں.
ووٹرز
حلقے کی کل آبادی 8 لاکھ 28 ہزار 189 نفوس پر مشتمل ہے ، رجسٹرڈ ووٹرز کی بات کی جائے تو ان کی تعداد 3لاکھ 57 ہزار 834 ہے ، جن میں سے مرد ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 30 ہزار 306 ہے جبکہ خواتین ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 528 ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سیاست کا بڑا پہلوان میدان میں ، مات کنفرم ؟