اسلام آباد کا انتخابی پلان کیا ہو گا؟ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس نے تفصیلات جاری کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف) عام انتخابات 2024 کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو گئی ہیں ،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفس نے اسلام آباد کا انتخابی پلان بنا لیاجس کے مطابق اسلام آباد مجموعی طور پر تین حلقوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
دستاویز کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 46 اسلام آباد1، این اے 47 اسلام آباد2 اور این اے 48 اسلام آباد 3پر مشتمل ہیں، اسلام آباد کی کل آبادی23 لاکھ63ہزار863 ہےاور مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعدار 10لاکھ83ہزار30 ہے جن میں 5 لاکھ 68 ہزار 405 مرد جبکہ 5 لاکھ 14ہزار 625 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، وفاقی دارالحکومت میں کل 290 پولنگ سٹیشنز اور 3ہزار 96 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔
این اے 46 اسلام آباد 1 کی کل آبادی 7 لاکھ 82 ہزار 561 ہے، اس حلقے کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 580 ہیں جن میں 1 لاکھ 83 ہزار 924 مرد جبکہ 1 لاکھ 66 ہزار 656 خواتین ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، حلقے میں 342مجموعی پولنگ سٹیشنز جبکہ 1 ہزار 11 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں ؛ انتخابات 2024ء، پاک فوج و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے فلیگ مارچ
این اے 47اسلام آباد 2 کی کل آبادی 8 لاکھ 692 ہے جس میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 33 ہزار 202 رجسٹرد ووٹرز ہیں جن میں 2 لاکھ 27 ہزار 175 مرد جبکہ 2 لاکھ 6 ہزار 27 خواتین رجسٹرڈ ووٹرز ہیں، حلقے میں 387مجموعی پولنگ سٹیشنز جبکہ 1250 پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔
این اے48اسلام آباد 3 کی کل آبادی 7لاکھ80ہزار610 ہےاورمیں مجموعی رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد2لاکھ 99ہزار248 ہےجس میں مرد رجسٹرڈ ووٹرز 1لاکھ 57ہزار 306 جبکہ خواتین کی تعداد 1 لاکھ 41ہزار942 ہےاس حلقے میں 261مجموعی پولنگ اسٹیشنزجبکہ 835پولنگ بوتھ بنائے جائیں گے۔